اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی فورس سپاہ پاسداران نے پیر کو بتایا کہ اس دہشت گروہ کے ارکان کو ملک کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرباز علاقے میں گرفتار کیا گیا۔ یہ دہشت گرد کئی ٹیچروں اور رضاکار فورس بسيج کے کئی ارکان کے قتل میں ملوث ہیں۔
حالیہ برسوں میں سیستان و بلوچستان میں متعدد دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔
1 جنوری کو سرباز علاقے میں سنی مذہب سے تعلق رکھنے والی رضاکار فورس کا ایک رکن اور ایک شیعہ ٹیچر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
نومبر 2014 میں اسی صوبے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی سیکورٹی فورسز کے 3 جوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ سال اکتوبر میں ایرانی پولیس کے تین افسر، سراوان شہر میں شرارتی عناصر کے حملہ میں شہید ہوئے تھے۔ یہ افسران اس صوبے میں ایک مہم پر تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169